سمندر پار مقیم پاکستانی ملک و قوم کا عظیم اثاثہ ہیں،شاہین خالد بٹ

سمندر پار مقیم پاکستانی ملک و قوم کا عظیم اثاثہ ہیں،شاہین خالد بٹ

لاہور( اپنے خبر نگار سے) وائس چیئر پرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی ) شاہین خالد بٹ اور کمشنر افضال بھٹی نے کہاہے کہ سمندر پار مقیم پاکستانی ملک و قوم کا عظیم اثاثہ ہیں اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں ان کا کردار کلیدی ہے ۔ وہ فرینکفرٹ ،جرمنی میں اوپی سی کے زیر اہتمام روڈ شوکے شرکاء سے خطاب کررہے تھے ۔روڈ شو میں فرینکفرٹ میں پاکستان کے قونصل جنرل ، تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور اوورسیز پاکستانیوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ شاہین خالد بٹ اور افضال بھٹی نے کہاکہ یورپین ممالک میں روڈ شو ز کے انعقاد کا مقصد ان ممالک میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہی اور ان کا حل ہے ۔ وائس چیئرپرسن اور کمشنر او پی سی نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ کمپلینٹ پورٹل قائم کیاگیا جس کے تحت شکایات متعلقہ اداروں اور اضلاع تک پہنچا کر ان کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کی جاتی ہے ۔ اس موقع پر فرینکفرٹ کی پاکستانی کمیونٹی کے نمائندو ں رانا لیاقت ، محمد وسیم ،محمد طاہر اور دیگر نے بھی خطاب کیا،

مزید : میٹروپولیٹن 1