سپریم کورٹ نے شریف برادران پرجھوٹے ہو نے کی مہر لگا دی،غلام محی الدین دیوان

سپریم کورٹ نے شریف برادران پرجھوٹے ہو نے کی مہر لگا دی،غلام محی الدین دیوان

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل وممبر قانون سازاسمبلی غلام محی الدین دیوان نے کہا ہے سپریم کورٹ نے شریف برادران پرجھوٹے ہو نے کی مہر لگا دی ، عدالت نے نواز شریف کو جھوٹا قرار دیا ہے ، سپریم کورٹ کا فیصلہ مکمل طور پر نواز شریف کے خلاف ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم صادق و امین نہیں رہے ، پارلیمنٹ اور قو م سے جھوٹ بو لنے پر معافی مانگیں ، نواز شریف اور ان کے بچے مجرموں اور دہشت گردوں کی طرح جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے، وزیر اعظم کا اپنے خاندان سمیت قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینے کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونا فخر کی نہیں بلکہ شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے ،شریف فیملی کی منی ٹریل جھوٹی ثابت ہوئی ۔ انہوں نے مزید کہاکہ نواز حکومت نے ان پڑھ اور جاہل وزراء کی فوج بھرتی کر رکھی ہے جن کو یہ تک نہیں پتہ کہ وزیر اعظم پانامہ کیس میں سرخرو نہیں بلکہ مزید پھنس چکے ہیں ، پی ٹی آئی کرپشن اور کرپٹ عناصر کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1