آئندہ انتخاب میں پیپلز پارٹی کلین سویپ کرے گی،عابد صدیقی

آئندہ انتخاب میں پیپلز پارٹی کلین سویپ کرے گی،عابد صدیقی

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخاب میں پیپلز پارٹی کلین سویپ کرے گی۔ بدعنوانی کے معاملے میں پیپلز پارٹی کو بدنام کرنے والوں کے میگا سکینڈل سامنے آئیں گے۔ ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں قومی معیشت کوچونالگایاجارہا ہے۔ حکمرانوں نے بیرون ملک بنکوں میں اپنی تجوریاں بھرنے کیلئے عوام پرمہنگائی بم گرادیا ۔حکمران چارسال سے عوام کاخون چوس رہے تھے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس ہوشربامہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کومہنگائی مافیا کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتی ۔ کرپشن کیخلاف منظم آپریشن کی شروعات تخت لاہور سے کی جائے، قومی معیشت کابیڑاغرق کرنیوالے وفاق اورپنجاب میں حکومت بنانے کے خواب دیکھنے چھوڑ دیں۔ مسلم لیگ ن کی سیاست پاناما لیکس کے ساتھ دفن ہو گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1