جنرل ہسپتال کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں،نجم شاہ

جنرل ہسپتال کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں،نجم شاہ

لاہور(جنرل رپورٹر)سیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ا نجم احمد شاہ نے ہدایت کی ہے کہ لاہور جنرل ہسپتال کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے ، مریضوں کو سہولیات کی فراہمی میں اضافہ، صفائی، انفکشن کنٹرول کرنے،لیبارٹری سروسز کو مربوط کرنے اور مریضوں کے لواحقین کے لئے بہتر ویٹنگ ایریا بنانے کے اقدامات پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی محمد شہباز شریف صحت کے شعبہ کی ترقی میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں لہذا کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں لاہور جنرل ہسپتال کے بارے پنجاب ہیلتھ سیکٹر امپرومنٹ پروگرام کے تحت ایویلیوایشن رپورٹ کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اور پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے ڈاکٹرز پر مشتمل فیلڈ کوآرڈینیٹرز، ٹرکش کنلسٹنٹس ، ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ایمپلیمنٹیشن سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ظہیر عباس ملک ، پرنسپل پی جی ایم آئی/لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر غیاث النبی طیب اور ایل جی ایچ کے انتظامی ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ ظہیر عباس ملک نے ایل جی ایچ کے بارے ایویلیوایشن رپورٹ اور مسائل کے حل کے لئے سفارشات پیش کیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1