پانامہ کیس نے شریف خاندان کا مستقبل تاریک کر دیا

پانامہ کیس نے شریف خاندان کا مستقبل تاریک کر دیا

لاہور(نمائندہ خصو صی ) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ پانامہ کیس نے شریف خاندان کا مستقبل تاریک کر دیا ہے ، نواز شریف اور (ن) لیگ کی انا اور ضد جمہوریت کے لیے خطرناک ہے ، نواز شریف اور ان کے بچوں نے ایک جھوٹ کو چھپانے کے لئے سو سو جھوٹ بولے اور عدلیہ اور قوم کو گمراہ کر نے کی ناکام کوشش کی۔انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد سے ہی (ن) لیگ کے درباریوں کی رات کی نیندیں حرام ہو چکی ہے، رانا ثناء اللہ ، عابد شیر علی، طلال چوہدری اور دانیال عزیز اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں انہیں ہر گھنٹے بعد پاگل پن کے دورے پڑتے ہیں ان کا سرکاری خرچے پر علاج کروایا جائے تاکہ وہ مزید پاگل ہونے سے بچ سکیں

مزید : میٹروپولیٹن 1