ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر فرد کو نیک نیتی سے کام کرنا ہو گا

ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر فرد کو نیک نیتی سے کام کرنا ہو گا

لاہور( پ ر) ایسٹر پارٹی کے موقعہ پر تمام سیاسی پارٹیوں ،عوامی اور مذہبی رہنما ؤں ،وکلاء اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے ڈاکٹر پرویز رفیق فاؤنڈر اینڈ چیئرمین پاکستان مسیحاپارٹی کی قیادت پر بھر پوراعتماد کیا اوروعدہ کیا کہ پارٹی کے نظریات کو آگے لے کر چلیں گے جو کہ ملک کے مفاد میں ہو۔ بانی اور چیئرمین پاکستان مسیحا پارٹی ڈاکٹر پرویز رفیق نے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر سلیم میسی اور تقدس مآ ب بشپ ولسن جان نے امن کی زنجیر بناکر ملک کی بقاء اور سلامتی کیلئے دعائیہ کلمات ادا کیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1