پاکستان کو عمران جیسی نڈر اور شفاف قیادت کی ضرورت ہے،انجینئر یاسر

پاکستان کو عمران جیسی نڈر اور شفاف قیادت کی ضرورت ہے،انجینئر یاسر

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے پاکستان کو عمران خان جیسی نڈراورصاف ستھری قیادت کی ضرورت ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت حد سے زیادہ خودغرض اورمفادپرست ثابت ہوئی ہے۔ پاناما لیکس کو لے کر حکمران جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک انصاف شاہدرہ آفس میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاناما لیگ کی نام نہادمصلحت، نااہلی اورمجرمانہ غفلت کاخمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1