آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ،سلیکشن کمیٹی کی مشاورت طوالت اختیار کرگئی

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ،سلیکشن کمیٹی کی مشاورت طوالت اختیار کرگئی

لاہور (آن لائن)کرکٹ کا منی ورلڈ کپ کہلانے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کی مشاورت طوالت اختیار کرگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغازیکم جون سے انگلینڈ میں ہوگا جس کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سر جوڑ کر بیٹھ گئی ہے،پاکستان کپ میں بعض کرکٹرز کی شاندار پرفارمنس نے سلیکشن کمیٹی کو مزید سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل اور اظہر علی کی ٹیم میں واپسی یقینی ہے جبکہ کامران اکمل کو ڈراپ کرنے پر سلیکشن کمیٹی میں مکمل اتفاق رائے موجود ہے،فہیم اشرف کی جگہ آل راؤنڈر عامر یامین کو زیر غور لایا جا رہا ہے ۔

جبکہ انگلش کنڈیشنز کو مد نظر رکھتے ہوئے فاسٹ باؤلرسہیل خان کا نام بھی زیر غور ہے۔سلیکشن کمیٹی کے ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کیلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان اگلے ایک دو روز میں کردیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی