اسلاملک سولیڈیریٹی گیمز کیلئے چار رکنی قومی ٹیم کا اعلان

اسلاملک سولیڈیریٹی گیمز کیلئے چار رکنی قومی ٹیم کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن (پی ڈبلیو ایف) نے آئندہ ماہ آذربائیجان میں شیڈول اسلامک سولیڈیریٹی گیمز کیلئے چار رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ میگا گیمز 12 سے 22 مئی تک کھیلے جائیں گے۔ پی ڈبلیو ایف کے ترجمان کے مطابق اعلان کردہ ٹیم طلحہ طالب، ابوسفیان، عثمان امجد راٹھور اور نوح دستگیر بٹ پر مشتمل ہے۔ طلحہ طالب 62، ابوسفیاں 69، عثمان امجد راٹھور اور نوح دستگیر بٹ مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کیلئے مضبوط اور تجربہ کار ٹیم کا چناؤ کیا گیا ہے، ان چاروں تن سازوں کا ماضی میں اچھا ریکارڈ ہے ۔

اور اس بار بھی ہمیں ان سے بہت توقعات وابستہ ہیں اور ہمیں چاروں تن سازوں سے میگا گیمز میں متاثر کن کارکردگی کی امید ہے۔ واضح رہے کہ چاروں تن سازوں کو مختلف انٹرنیشنل ایونٹس میں تمغے جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔