ہمارے ملک کا وزیر اعظم جھوٹا اور مکار ثابت ہوچکا ،بڑی بڑی باتیں کرنے والوں نے اپنے گریبان میں جھانکنا ہی چھوڑ دیا :نثار کھوڑو

ہمارے ملک کا وزیر اعظم جھوٹا اور مکار ثابت ہوچکا ،بڑی بڑی باتیں کرنے والوں نے ...
ہمارے ملک کا وزیر اعظم جھوٹا اور مکار ثابت ہوچکا ،بڑی بڑی باتیں کرنے والوں نے اپنے گریبان میں جھانکنا ہی چھوڑ دیا :نثار کھوڑو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کا وزیر اعظم جھوٹا اور مکار ثابت ہوچکا ہے، جو آج بڑے بڑے دعوے کر رہے ہیں انہوں نے اپنے گریبان میں جھانکنا چھوڑ دیا ہے ۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ ملک میں نام کی جمہوریت چل رہی ہے، ہم سب کو کل کے متعلق سوچنا ہے ،ہم ایسے ملک میں رہ رہے ہیں جس ملک کے بڑے منصب پر بیٹھا شخص جھوٹا مکار ثابت ہو چکا ہے،آج کا وزیر اعظم کبھی بھٹی میں مزدوروں کو پھینک دیا کرتا تھا، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قبانی دی ہے، قربانیاں دیتے ہوئے پیپلز پارٹی اپنی جان بھی دے دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو آج بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں انہوں نے اپنے گریبان میں جھانکنا ہی چھوڑ دیا ہے،ہم ان کو آئینہ دیکھانے سے باز نہیں آئیں گے، ہم سڑکوں پر بھی اپنی آواز اٹھائیں گے اور ہمیں کوئی بھی اپنی آواز اٹھانے سے روک نہیں سکتا ہے۔

مزید :

کراچی -