شہر قائد میں پولیس کی کارروائی، 5سٹے باز گرفتار
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے شہر قائد میںکارروائی کرتے ہوئے 5سٹے بازوں کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران 5سٹے بازوں کو دھر لیا جن کے قبضے سے2 لیپ ٹاپ،8 موبائل فون ،انٹر نیٹ ڈیوائس اور ہزاروں روپے بھی بر آمد ہوئے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان آئی پی ایل پرسٹے کی بک چلا رہے تھے،تاہم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔