سنیل نارائن کی آئی پی ایل میں چھکوں ، چوکوں کی برسات

سنیل نارائن کی آئی پی ایل میں چھکوں ، چوکوں کی برسات
 سنیل نارائن کی آئی پی ایل میں چھکوں ، چوکوں کی برسات

  

کولکتہ(اے پی پی) کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ویسٹ انڈین آل راؤنڈر سنیل نارائن نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ میں منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا، وہ بغیر دوڑے باؤنڈریز کی مدد سے بڑی اننگز کھیلنے والے بلے باز بن گئے ہیں، نارائن نے رواں آئی پی ایل میں گجرات لائنز کے خلاف میچ میں 17 گیندوں کا سامنا کیا اور انہوں نے ایک چھکے اور نو چوکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے، اسطرح انہوں نے سنگل، ڈبل اور ٹرپل رن لینے کے بغیر باؤنڈریز کی مدد سے بڑی اننگز کھیل کر منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا، انہوں نے سابق سری لنکن بلے باز جے سوریا کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 2008ء میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرتے ہوئے دکن چارجرز کے خلاف میچ میں بغیر دوڑے دو چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 36 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی