ویمنز ورلڈ کپ 2017، پریکٹس میچز کے شیڈول کا اعلان

ویمنز ورلڈ کپ 2017، پریکٹس میچز کے شیڈول کا اعلان

دبئی(اے پی پی) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2017 کیلئے پریکٹس میچز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ورلڈ کپ 24 جون سے 23 جولائی تک انگلینڈ اینڈ ویلز میں کھیلا جائے گا جس میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ میگا ایونٹ کیلئے چار ٹیموں آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز نے براہ راست کوالیفائی کیا جبکہ پاکستان، بھارت، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کو کوالیفائنگ مرحلے سے گزرنا پڑا۔ آئی سی سی نے گزشتہ روز میگا ایونٹ کیلئے پریکٹس میچز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، یہ میچز 19 سے 22 جون تک کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی ٹیم آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز نے پریکٹس میچ کھیلے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی