یورپا لیگ کوارٹرفائنل،مانچسٹر نے آندرلیخت کو شکست د یدی

یورپا لیگ کوارٹرفائنل،مانچسٹر نے آندرلیخت کو شکست د یدی

اولڈ ٹریفڈ(اے این این)یورپا لیگ کے کوارٹر فائنل میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے آندرلیخت کو دلچسپ کھیل کے بعد دو ایک سے ہرا دیا۔مانچسٹر کی ٹیم نے کھیل کے آغاز سے ہی شاندار کھیل پیش کیا اور 10ویں منٹ میں پہلا گول داغ دیا،مخالف ٹیم نے ہمت نہ ہارتے ہوئے تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا،جس کے نتیجے میں وہ 32 ویں منٹ میں شاندار گول کی مدد سے مقابلہ برابر کرنے میں کامیاب ہو گئے۔اس کے بعد مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے میں ناکام رہیں،اضافی وقت میں مانچسٹر کے مارکس نے گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو نہ صرف دو ایک سے کامیابی دلوائی بلکہ سیمی فائنل میں بھی پہنچا دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی