خصوصی پر وٹو کول پر تعینات اہلکاروں کو 1اضافی تنخواہ انعام

خصوصی پر وٹو کول پر تعینات اہلکاروں کو 1اضافی تنخواہ انعام

لاہور (شعیب بھٹی )پنجاب حکومت نے وزیر اعظم اوروزیراعلی ٰ پنجا ب کیلئے پروٹوکول ڈیوٹیاں کرنے والے دو ہزا ر سے زائد ا ہلکاروں کو بونس کے طورپرایک ماہانہ تنخواہ دینے کے احکامات جاری کر دئیے۔ سکیورٹی ڈویژن کو بونس کی مد میں سات کروڑ روپے ابتدائی طور پرجاری کر دئیے گئے ہیں ۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے احکامات جاری کئے کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی ٰ پنجاب کے لیے پروٹوکول اور سکیورٹی کیلئے روٹ پر ڈیوٹی کرنیوالے تمام اہلکاروں کو ایک ایک اضافی تنخواہ بطور بونس دی جائے۔ذرائع نے بتایا کہ پروٹوکول ڈیوٹی کرنیوالوں میں سپیشل برانچ ،فلائنگ سکواڈ اور سکیورٹی ڈویڑن کے دو ہزارسے زائداہلکاروں کوبونس کے طور پر ایک ما ہ کی اضافی تنخواہ دی جائیگی ۔ اضا فی تنخواہ کی کے احکاما ت ملنے پر فنانس ڈیپارٹمنٹ نے سکیورٹی ڈویڑن کو بونس دینے کے لیے سات کروڑ روپے کی ابتدائی رقم منتقل کر دی ہے۔

مزید : علاقائی