رچنا ٹاؤن ، لینٹر کا جال باندھنے سریامین تاروں سے جالگا ،3مزدور جاں بحق ،2زخمی

رچنا ٹاؤن ، لینٹر کا جال باندھنے سریامین تاروں سے جالگا ،3مزدور جاں بحق ،2زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان)جی روڈ پر رچناٹاؤن کے زیر تعمیر ایک مکان کی چھت پر لینٹر کا جال باندھنے میں مصروف پانچ مزدور کرنٹ کی زد میں آ گئے،تین جاں بحق ، دو بری طرح زخمی جبکہ دو مزدوروں نے چھلانگ لگا کر خود کو بچا لیا۔ بتایا گیا ہے کہ رحمٰن سٹی میں زیر تعمیر ایک مکان پر کام ہو رہا تھا۔ مزدور لینٹر کا جال وغیرہ باندھنے میں مصروف تھے ۔ایک مزدورزیر تعمیر چھت پر سریا منتقل کر رہا تھا اسی دوران مزدور کی بے دھیانی سے سریا چند گز اوپر گزرنے والی بجلی کی تاروں سے ٹکرایا گیا جس سے پوری چھت کرنٹ کی لپیٹ میں آ گئی۔نتیجہ میں پانچ مزدور زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔جاں بحق مزدوروں کی رضوان،آصف گل اور مزمل عباس کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔ دومزدور جہانگیر اور اس کا ساتھی زخمی اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس نے رپورٹ درج کرلی۔

مزید :

علاقائی -