موچی گیٹ پولیس نے لاکھوں مالیت گٹکے کی سپلائی ناکام بنا دی

موچی گیٹ پولیس نے لاکھوں مالیت گٹکے کی سپلائی ناکام بنا دی

لاہور (اپنے کرا ئم ر پورٹر سے) موچی گیٹ پولیس نے شہر میں گٹکے کی سپلائی ناکام بنا دی۔ وسیم نامی ملزم کو گرفتار کر کے 25 لاکھ مالیت کا گٹکا برآمد کر لیا۔

پو لیس کے مطا بق موچی گیٹ پولیس نے اطلاع ملنے پر موچی گیٹ کے علاقے میں کارروائی کی۔ جہاں مشکوک گاڑی روکنے پر گاڑی میں سے گٹکے کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزم وسیم کو گرفتار کر کے برآمد ہونے والے 25 لاکھ روپے مالیت کے گٹکے کو قبضہ میں لے لیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم وسیم شہر کے مختلف علاقوں میں گٹکا سپلائی کرتا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید : علاقائی