بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر فراڈ کرنے والا گروہ پتو کی سے گرفتار

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر فراڈ کرنے والا گروہ پتو کی سے گرفتار

لاہور (اپنے کرا ئم ر پورٹر سے) ایف آئی اے نے کا رروا ئی کرتے ہو ئے بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے نام پر فراڈ کرنے والے گروہ کے دو ارکان اللہ دتہ اور عابدکو پتو کی سے گرفتارکر لیا ہے ۔

ایف آئی اے حکام کے مطا بق گروہ سادہ لوح شہریوں کو بینظیر اِنکم سپورٹ کے نام پر لوٹتے تھے۔ گرفتا ر ملزما ن سے بی آئی ایس پی کارڈ، نقدی، اے ٹی ایم سلپس اور دیگر سامان بر آمد کر کیا ۔گرفتار ملزمان میں اللہ دتہ اور عابد شامل ہیں ۔

مزید : علاقائی