شاہدرہ،آندھی سے تاریں ٹوٹ کر چھت پر آ گریں،2افراد کرنٹ سے جھلس گئے
لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)شاہدرہ کے علاقہ میں تیز ہواؤں کے باعث چھت پر بجلی کی تاریں ٹوٹ کر گر نے سے 2افراد کر نٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گئے مقامی افراد نے فوری ز خمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
،بتا یا گیا ہے کہ شاہدرہ کے علاقہ ونڈالہ روڈ میں دو مزدور دکان کا شٹر ٹھیک کر رہے تھے کہ اچا نک بجلی کی تاریں ان پر آ گری جس کے باعث دو نوں کر نٹ لگنے سے زخمی ہو گئے دونوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر ان کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے ۔