غیر ذمہ دارانہ رویہ پر 6 وکلاء کے لائسنس معطل،خاتون بھی شامل

غیر ذمہ دارانہ رویہ پر 6 وکلاء کے لائسنس معطل،خاتون بھی شامل

لاہور(نامہ نگار)پنجاب بارکونسل نے پیشہ ورانہ مس کنڈیکٹ کی شکایات پرپیش نہ ہونے والے خاتون سمیت6وکلاء کے لائسنس معطل کردیئے ہیں۔ان میں سے 4وکلاء کاتعلق لاہورسے ہے تاہم چیئرمین اورممبران ڈسپلنری کمیٹی پنجاب بارنے وکلاء کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13مئی کو طلب کرلیاہے۔چیئرمین ڈسپلنری کمیٹی پنجاب بار ملک سرود احمد کی زیرصدارت اجلاس میں ڈسپلنری کمیٹی کے ممبران شیخ عبدالغفار، حبیب نوازٹوانہ اورواصف علی چودھری نے شرکت کی۔وکلاء میں ایڈووکیٹس حبیب اللہ،چودھری محمدیونس ،طیب ، نیبلہ منظورجعفری اورممتازجعفری شامل ہیں۔

مزید : علاقائی