خاتون شہری کے گھر فائرنگ ،ساندہ پولیس سے رپورٹ طلب

خاتون شہری کے گھر فائرنگ ،ساندہ پولیس سے رپورٹ طلب

لاہور(نامہ نگار) گھر پر فائرنگ اور تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے باوجود ایک ماہ تک تھانہ ساندہ پولیس کی جانب سے کارروائی نہ کرنے پرمتاثرہ خاتون حنا محسن نے سیشن کورٹ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی ، ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے 24اپریل کو تھانہ ساندہ پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔عدالت میں ریواز گارڈن کی رہائشی خاتون حنا محسن نے اپنے وکیل کی وساطت سے دائر اندراج مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیا رکیا ہے کہ سکندرنامی شخص اس کے گھر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ،ایک ماہ قبل ملزم نے اس کے گھر میں داخل ہو کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اہل علاقہ کے جمع ہونے پروہ فرار ہو گیا۔

مزید : علاقائی