آئی ایس پی آر کی عوام کو دہشت گردوں سے نبر آزما ہونے کیلئے آگاہی ویڈیو جار ی

آئی ایس پی آر کی عوام کو دہشت گردوں سے نبر آزما ہونے کیلئے آگاہی ویڈیو جار ی

راولپنڈی( ما نیٹر نگ ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے عوام کو دہشت گردوں سے نبر آزما ہونے کے لئے آگاہی ویڈیو جار ی کردی گئی ہے۔ ویڈیو میں عوام کو کہا گیا ہے کہ دولت کی ہوس ملک کوتباہ کر سکتی ہے، دولت نے دیکھیں، دولت کا ذریعہ تلاش کریں۔ سوشل میڈیا پر جاری آگاہی ویڈیو میں 1دہشت گرد کو رینٹ اے کار سے ایک ویگن کرایے پر لیتے ہوئے دکھایاگیا ہے۔ رینٹ اے کار کا منیجر اس سے 5000روپے یومیہ کرایہ طلب کرتا ہے اور ساتھ ہی اس سے شناختی کارڈ اور دیگر شناختی دستاویزات کا مطالبہ بھی کرتا ہے۔ دہشت گرد شناختی دستاویزات فراہم کرنے کی بجائے منیجر کو دس ہزار روپے یومیہ کی آفر دیتا ہے۔ جس پر منیجر اسے شناختی دستاویزات کے بغیر ہی ویگن کرایے پر دے دیتا ہے۔

مزید : صفحہ اول