کلہاڑی سے حجامت بنانے والے روسی باربر کی دھوم

کلہاڑی سے حجامت بنانے والے روسی باربر کی دھوم
کلہاڑی سے حجامت بنانے والے روسی باربر کی دھوم

  

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک )دنیا بھر کے حجام اپنے گاہکوں کے بال کاٹنے کے لیے منفرد اوزار ،آلات اور انداز اپناتے ہیں لیکن اس روسی حجام کے تو کیا ہی کہنے جس نے بال کاٹنے کا خطرناک انداز اپناتے ہوئے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے۔روس کے شہر نووسیبیرسک میں ڈینل استومین نامی حجام قینچی کے روایتی طریقے سے ہٹ کر بال کاٹنے کیلئے کلہاڑی کا استعمال کرتا ہے۔اس حجام کے پاس بال کٹوانے کے لیے آنے والے گاہکوں کو بھی شایداس پر حد سے زیادہ بھروسہ ہے جبھی تو وہ بناء کوئی حیل و حجت کیے مختلف اسٹائل میں بال کٹواتے ہیں

مزید : صفحہ اول