پانامہ کیس،جے آئی ٹی کیلئے ایس ای سی پی کا ماہرین کے ناموں پر غور

پانامہ کیس،جے آئی ٹی کیلئے ایس ای سی پی کا ماہرین کے ناموں پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ کیس میں جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے ماہرین کے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں ہونے والے خصوصی اجلاس میں سپریم کورٹ کی معاونت کیلئے نکات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈیٹا، منی لانڈرنگ اور آف شور کمپنیز میں سرمایہ کاری کے ماہرین بھی شریک ہوئے۔ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے پاس ایسے ماہرین بھی موجود ہیں جو ماضی میں نیب اور دیگر تحقیقاتی اداروں میں کام کا تجربہ رکھتے ہیں۔
ایس ای سی پی

مزید :

صفحہ اول -