مسلم لیگ ( ن) حق اور عوام کی اْمنگوں کی ترجمان جماعت ہے‘ راشد بشیر سیال

مسلم لیگ ( ن) حق اور عوام کی اْمنگوں کی ترجمان جماعت ہے‘ راشد بشیر سیال

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کیپ ٹاؤن کے رہنما راشد بشیر سیال نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں حکومت پر تنقید کر نے والے اگر اپنے گریبانوں میں جھانک لیں تو اْن کو حقیقت کا اندازہ ہوجائے گا کیونکہ مسلم لیگ ( ن) ہمیشہ حق اور عوام کی اْمنگوں کی ترجمان جماعت رہی ہے۔ راشد بشیر سیال نے پانامہ کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حق وسچ کی فتح ہوئی ہے،عدالتی فیصلہ وزیراعظم نوازشریف کے موقف کی فتح ہے، نوازشریف نہ صرف2018ء بلکہ آئندہ پانچ سال کیلئے بھی وزیراعظم منتخب ہونگے۔تحریک انصاف کے چیئرمین ایسے ہی سڑکوں پر رلتے رہیں گے جو ان کی قسمت میں لکھا ہوا ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راشد بشیر سیال نے کہا کہ اگر ان کے پاس ثبوت نہیں تھے تو یہ لوگ عدالت میں کیا لینے گئے تھے،اب ان کے ہاتھ میں سوائے رسوائی کے اور کچھ نہیں آنے والاہے۔

مزید : عالمی منظر