امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا، مائک پینس

امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا، مائک پینس

واشنگٹن(این این آئی)امریکی نائب صدر مائک پینس نے کہاہے کہ ہم دہشت گردی کے خاتمے کی اپنی کوششیں ختم نہیں کریں گے۔ اور میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ ہم دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھیں گے۔جرمن ریڈیو کے مطابق انڈونیشیا کے اپنے دورے کے موقع پر کہا کہ وسطی پیرس میں ہونے والا حملہ اس بارے میں ایک تازہ ترین یاد دہانی تھا کہ دہشت گردی کسی بھی جگہ اور کسی بھی وقت ہو سکتی ہے اور امریکہ دہشت گردی کے خاتمے کی اپنی کوششوں سے دستبردار نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ یہ محض ایک تازہ ترین یاددہانی ہے کہ دہشت گردی کسی بھی جگہ اور کسی بھی وقت حملہ آور ہو سکتی ہے ۔ یہ بات انڈونیشیا اور امریکہ کے لوگ بہت اچھی طرح جانتے ہیں ۔ جیسا کہ صدر ٹرمپ نے کل اس بڑے شر کے بارے میں کہا تھا اور وہ یہ کہ ہمیں مضبوط اور بہت ہوشیار رہنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ آج ہم پیرس کے لوگوں کے لیے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے لیے اپنی دعاؤں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں ۔ فرانس کے عوام ہمارے دلوں میں ہیں۔ اور انڈونیشیا کے لوگ اس تازہ ترین حملے کے سلسلے میں یہ بھروسا کر سکتے ہیں ہم دہشت گردی کے خاتمے کی اپنی کوششیں ختم نہیں کریں گے۔

ا

ور میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ ہم دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھیں گے۔

مزید : عالمی منظر