ترکی میں دہشت گردی میں ملوث البغدادی کا معاون ہلاک

ترکی میں دہشت گردی میں ملوث البغدادی کا معاون ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(این این آئی)امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکی میں چند ماہ قبل ایک نائٹ کلب میں دہشت گردی کی کارروائی میں ملوث داعشی کمانڈر اور ابوبکر البغدادی کا معاون خصوصی شام میں ایک خصوصی زمینی آپریشن میں ہلاک ہوگیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کرنل جون تھامس نے ایک بیان میں بتایا کہ ترکی میں ایک نائٹ کلب میں دہشت گردی کے دوران 39 افراد کو ہلاک کرنے میں ملوث داعشی دہشت گرد عبدالرحمان ازبکی کو شام کے المیادین شہر میں چھ اپریل کو ایک خفیہ زمینی آپریشن میں ہلاک کیا گیا۔کرنل تھامس کا کہنا تھا کہ داعشی کمانڈر عبدالرحمان ازبکی کا تعلق ازبکستان سے تھا اور وہ داعشی خلیفہ ابوبکر البغدادی کا دست راست سمجھا جاتا تھا۔کرنل تھامس نے کہا کہ داعشی کمانڈر کے بارے میں وہ اس سے زیادہ معلومات فراہم نہیں کر سکتے۔
البتہ اتنا بتاتے ہیں کہ ازبکی کو فضائی حملے میں نہیں بلکہ ایک خفیہ زمینی آپریشن میں ہلاک کیا گیا۔

مزید :

عالمی منظر -