نوازشریف صادق اورامین نہیں رہے ، یاسین گھمن

نوازشریف صادق اورامین نہیں رہے ، یاسین گھمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)تحریک انصاف پریٹوریا منتانہ کے رہنما یاسین گھمن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے پانچوں ججزنے شریف خاندان کے جعلی قطری خط کومسترد کردیا ہے، نوازشریف صادق اورامین نہیں رہے انہیں تحقیقات مکمل ہونے تک اپنے عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیے کیونکہ وہ پوری دنیا کے سامنے بری طرح بے نقاب ہوچکے ہیں اوراپنا اخلاقی جوازکھوچکے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسین گھمن نے کہا کہ وزیراعظم صاحب ! کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارطاقت ورخاندان کی تلاشی شروع ہوگی اورنوازشریف کا خاندان جے آئی ٹی کے سامنے ملزموں کی طرح پیش ہوگا اوریہ عمران خان اورتحریک انصاف کے کارکنوں کی جیت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی درباری بتائیں وہ مٹھائی کیا نوازشریف کے پکڑے جانے اورقطری خط کے مسترد ہونے پربانٹ رہے ہیں؟ انہیں شرم آنی چاہیے وہ اخلاقی طورپراپنا کیس ہارچکے ہیں کیونکہ دوججزنے اختلافی نوٹ لکھا ہے کہ نوازشریف نے پارلیمنٹ میں غلط بیانی کی اوراپنے اثاثے چھپائے اوردوسینئرججزنے نوازشریف کونااہل کرنے کا کہا وہ صادق اورامین نہیں رہے۔

مزید :

عالمی منظر -