کینیڈین وزیر اعظم آئندہ ماہ اٹلی میں پوپ فرانسس سے ملاقات کریں گے

کینیڈین وزیر اعظم آئندہ ماہ اٹلی میں پوپ فرانسس سے ملاقات کریں گے

اوٹاوا (اے پی پی)کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو آئندہ ماہ اٹلی میں کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس سے ملاقات کریں گے۔کینیڈین حکومت کی جانب سے ہفتہ کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ماہ اٹلی میں جی سیون اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو کو پہلی مرتبہ پوپ فرانسس سے ملاقات کا شرف حاصل ہو گا،ان کی ملاقات کی نوعیت نجی ہو گی۔انھوں نے کہا کہ وزیراعظم اس ملاقات میں پوپ فرانسس کو کینیڈین عوام کی طرف سے انہیں نیک خواہشات پہنچانے کے ساتھ عالمی معاملات پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔پوپ آئندہ ماہ اپنے دورہ یورپ کے آخری مرحلے پر اٹلی میں ہوں گے جہاں 25 تاریخ کو نیٹو کانفرنس بھی منعقد ہو رہی ہے۔کینیڈین وزیراعظم سیشلی میں جی سیون کانفرنس میں 26 اور 27 مئی کو شریک ہوں گے ۔

جس دوران ان کی ملاقات پوپ سے ہو گی۔

مزید : عالمی منظر