موٹیویشن اکیڈمی اور بحریہ یونیورسٹی کے اشتراک سے طلبہ کیلئے ورکشاپ کا انعقاد
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)موٹیویشن اکیڈمی اور بحریہ یونیورسٹی لاہو رکیمپس کے اشتراک سے نوجوان طلبہ کے لئے ورکشاپ منعقد کی گئی جس میں معروف اسپیکر قاسم علی شاہ نے خصوصی شرکت کی ۔ منعقد ہونے والی ورکشاپ کا مقصد نوجوان طلبہ کو زندگی میں مثبت رویہ اپنانے‘مشکل حالات و پریشانی کا سامنا کرنے اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا ۔
مہمان خصوصی بحریہ یونیورسٹی لاہور کیمپس کے ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل شبیر(کمانڈر ریٹائرڈ) تھے ۔ معروف سپیکر قاسم علی شاہ ، ندیم چودھری ، زویا اسحاق اور شاواز بلوچ نے تقاریر کیں۔
۔اکیڈمی کے بانی محمد عبید اقبال نے بتایا کہ اس نوعیت کا یہ چوتھا پروگرام تھا ۔اس سے پہلے معروف سپیکرزتنزیلہ خان‘سمیعہ سلیم‘گل افشاں طارق اور عمار ہ خالدان پروگراموں میں شرکت کر چکی ہیں۔ مستقبل میں اکیڈمی کا مختلف ملکی وغیر ملکی فورمز پر منعقد کروانے کا پروگرام ہے تاکہ اکیڈمی کا مقصد زیادہ سے زیادہ نوجوان طلبہ تک پہنچ سکے اور ان کی زندگیوں میں مثبت اثرات مرتب ہوں۔