پیپلز پارٹی پنجاب سے (ن) لیگ کی سیاست کا خاتمہ کر دے گی،مہرین

پیپلز پارٹی پنجاب سے (ن) لیگ کی سیاست کا خاتمہ کر دے گی،مہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انو ر راجہ نے کہاہے کہ میاں نواز شریف سوائے روٹیاں توڑنے اور پائے کھانے کے سوا کچھ نہیں کر سکتے ، عوام آصف علی زرداری کے ساتھ ہیں، پیپلز پارٹی پنجاب سے ن لیگ کی سیاست کا بوریا بستر گول کر دے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کو اب نواز شریف جیسے حکمران کی ضرورت نہیں ہے، غریبوں پر کچھ رحم کریں ،اور انہیں زندگی سکون سے گزارنے دیں ۔