پی یو، انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کے زیر اہتمام بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد

پی یو، انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کے زیر اہتمام بین الاقوامی سیمینار ...

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنس کے زیر اہتمام موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں’خوراک کی حفاظت کیلئے مضبوط فصل کی پیداوار‘کے موضوع پر بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹرانسٹی ٹیوٹ آف ایگرکلچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر، سابق انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس ظفر عباس لک، ممبر صوبائی اسمبلی سردار وقاص حسن موکل،زرعی ترقیاتی بینک لمیٹیڈ سے میاں شفیق اللہ،سی این ایف اے سے شمشیر ایچ خان، یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز فیصل آباد سے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد ایم اے بسرا، ڈاکٹر سید آفتاب واجد، صوابی یونیورسٹی سے ڈاکٹر منور سلیم ، ہاروسٹ پلس پاکستان سے ڈاکٹر محمد اقبال مخدوم، صدر پاکستان کسان اتحاد ملک خالد محمود کھوکھر، یو ایس ایڈ سے چیف آف پارٹی مسٹر پیٹر اے ڈکرل ، مختلف اداروں سے سائنسدان، ماہر تعلیم ، صنعتکار اور کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4