عمران خان نے یوٹرن لینے کی روایت برقرار رکھی،تمکین اختر نیازی

عمران خان نے یوٹرن لینے کی روایت برقرار رکھی،تمکین اختر نیازی

لاہور(پ ر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی تمکین اختر نیازی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف جے آئی ٹی سے بھی سرخرو ہونگے۔عمران خان نے یوٹرن لینے کی روایت برقرار رکھی ہے۔قومی سلامتی کے اداروں کی تذلیل کرنا چیئرمین پی ٹی آئی کا پسندیدہ مشغلہ ہے ۔ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی حکومت مخالف الائنس بنانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن یہ سب وقت کا ضیاع ثابت ہو گا۔

مسلم لیگ(ن) عوامی پارٹی ہے اب میاں نواز شریف کی محبت عوام کے دلوں پر راج کررہی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4