جناح سمیت85 ٹی ایچ کیوز ہسپتالوں کی تعمیر و بحالی کے پراجیکٹس منظور

جناح سمیت85 ٹی ایچ کیوز ہسپتالوں کی تعمیر و بحالی کے پراجیکٹس منظور

لاہور (اپنے خبر نگار سے)صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات و چیئر پرسن اننفرا اسٹرکچر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب ملک تنویر اسلم اعوان نے رواں برس میں جاری مختلف پراجیکٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اتھارٹی کے 11 ویں بورڈاجلاس کی سربراہی کی ۔اجلاس میں منظورکئے جانیوالے مزید پراجیکٹس میں85ٹی ایچ کیوز ہسپتالوں کی تعمیر و بحالی بھی شامل ہے, جو اتھارٹی کے پہلے سے زیر نگرانی 15ٹی ایچ کیوزاور25ڈی ایچ کیوہسپتالوں میں تعمیر و بحالی کے علاوہ ہے۔ چنانچہ اب اتھارٹی پورے پنجاب میں ڈی ایچ کیوز اور ٹی ایچ کیوز ہسپتالوں کی تعمیر و بحالی کا کام سر انجام دے گی۔

صوبائی وزیر نے PKLIہسپتال میں تعمیر کیئے جانیوالے ہیپا ٹائٹس پر یوینشن اینڈ ٹریٹمنٹ کلینک کی 95دن کی مختصر مدت میں تعمیر مکمل کرنے پر اتھارٹی کو داد دی۔مزید براں وزیراعلیٰ کے وژن کے مطابق جناح ہسپتال لاہور کی تعمیر و بحالی کا منصوبہ بھی بورڈ اجلاس میں منظور کیا گیا۔اجلاس میں اتھارٹی کی آڈٹ شدہ رپورٹس کا بھی جائزہ لیا گیا اور شفافیت پر تسلی کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں حاضر ہونیوالے دیگر شرکاء میں ممبر صوبائی اسمبلی مخدوم ہاشم جوان بخت،ممبر صوبائی اسمبلی عظمیٰ بخاری،لارڈ میئر لاہو کرنل مبشر،سیکرٹری ہاؤسنگ خرم آغا،سیکرٹری زراعت کیپٹن(ر) محمود احمد اور کمشنر لاہور عبداللہ خان سنبل شامل تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4