وزیر اعظم تحقیقات مکمل ہونے تک عہدہ چھوڑ دیں،عمر کسانہ

وزیر اعظم تحقیقات مکمل ہونے تک عہدہ چھوڑ دیں،عمر کسانہ

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کی ایگزیکٹو باڈی کے رکن محمد عمر کسانہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف تحقیقات مکمل ہونے تک اقتدار چھوڑ دیں کیونکہ ان کے عہدے پر رہتے ہوئے صاف اور شفاف تحقیقات ممکن نہیں ہیں ۔سپریم کورٹ کے دو ججز کا انکے خلاف صادق اور امین نہ ہونے کے فیصلے کے بعد انکو اخلاقی طور پر مستعفی بھی ہونا چاہیے تھا اور تمام تر لوٹی ہوئی رقم بھی قومی خزانے میں جمع کروانی چاہیے تھی ۔

اپنے ایک بیان میں عمر کسانہ کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں نواز شریف اور انکی فیملی نے ناجائز طور پر دولت بھی کمائی اور فلیٹس بھی خریدے لیکن اس کے باوجود ان پر کرپشن ثابت نہ ہونا سسٹم کی خرابیوں کا مظہر ہے ۔یہی اگر کسی یورپی ملک میں تحقیقات ہوتیں تو ابتک وزیر اعظم نا اہل ہو کر گھر جا چکے ہوتے تاہم ابھی بھی انکو کلین چٹ نہیں ملی ۔جے آئی ٹی کے سامنے تمام تر ثبوت پیش کرنا ہوں گے ورنہ انکی نااہلی زیادہ دور نہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4