نواز شریف کے پاس اخلاقی طور پر وزیر اعظم رہنے کا کوئی جواز نہیں،سردار حُر بخاری

نواز شریف کے پاس اخلاقی طور پر وزیر اعظم رہنے کا کوئی جواز نہیں،سردار حُر ...

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار حُر بخاری نے کہا ہے کہ پانامہ فیصلے کے بعد نواز شریف کے پاس اخلاقی طو رپر وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہنے کا کوئی جواز نہیں ،اپوزیشن جماعتیں پسے ہوئے طبقات کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کی بجائے اپنے اپنے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ چھوڑ کر جانے والے آج کس منہ سے واپس آئے ہیں ۔

نام نہاد قیادت کے مفاد پرستی پر مبنی فیصلے ہی پارٹی کو تقویت دینے کی بجائے اس کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں ۔ سردار حُر بخاری نے کہا کہ ناہید خان کی قیادت میں پارٹی کے حقیقی کارکن اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں انشا اللہ نام نہاد قیادت اور ان کے پیرا شوٹرز پیرو کاروں کو شکست دیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل کی حکمت عملی مرتب کر رہے ہیں اور جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4