سپریم کورٹ کے فیصلے سے حق وسچ کی فتح ہوئی، طارق گل

سپریم کورٹ کے فیصلے سے حق وسچ کی فتح ہوئی، طارق گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹاف رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور طارق گل نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ نے تمام ابہام دورکر دیئے ہیں فتح حق و سچ کی ہوئی اور الزام تراشی کی سیاست کو شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے، انہوں نے کارکنوں کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت جانے کاخواب دیکھنے والوں کو آئندہ عام انتخابات بھی مایوسی ہو گی۔

میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں حکومت آج بھی قائم ہے آج ساری قوم مبارک باد کی مستحق ہے قائدین سرخرو ہوئے ہیں اور ان پر بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑ ا ہے۔