شریف فیملی کو سوچی سمجھی سازش کے تحت ریلیف دیا گیا،نبیلہ حاکم علی

شریف فیملی کو سوچی سمجھی سازش کے تحت ریلیف دیا گیا،نبیلہ حاکم علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر )تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر جے آئی ٹی نا منظور ہے ۔شریف فیملی کو سوچی سمجھی سازش کے تحت ریلیف دیا گیا ہے۔تحریک انصاف پاکستانیوں کے جذبات سے کھلواڑ نہیں ہونے دے گی۔پوری دنیا کی نگاہیں سپریم کورٹ کے فیصلے کی طرف تھی ۔

لیکن اس فیصلے نے قوم کو مایوس کیا ۔ایسے فیصلوں کو لوگ صدیوں یاد نہیں رکھیں گے بلکہ آج اس فیصلے کو لوگ بول بھی گئے ہیں۔نواز شریف اپنے دھاندلی زدہ اقتدار کو بچانے کیلئے آخری حد تک جانے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا جے آئی ٹی میں وہ لوگ ہونگے جو پہلے سے ہی نواز شریف کے زیر سایہ کام کررہے ہیں ۔