سان فرانسسکو،ٹوئٹر نے بڑی تبدیلی لانے پر کام شروع کردیا

سان فرانسسکو،ٹوئٹر نے بڑی تبدیلی لانے پر کام شروع کردیا
سان فرانسسکو،ٹوئٹر نے بڑی تبدیلی لانے پر کام شروع کردیا

  

سان فرانسسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹائم لائن میں بڑی تبدیلی لانے پر کام شروع کردیا، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ یہ نئی تبدیلی کب کی جائے گی۔ٹوئٹر عام صارفین کی ٹائم لائن پر تازہ واقعات سے متعلق کی جانے والی ٹوئٹس، خبروں، تجزیوں اور آرٹیکلز کو سامنے لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔کمپنی کے مطابق صارفین کی ٹائم لائن پر سجیسٹڈ ریڈنگ (suggested reading) کے نام سے ایک نیا آپشن متعارف کرایا جائے گا، جس میں روز مرہ کے کسی بھی واقعے سے متعلق کی جانے والی بہترین ٹوئٹس، خبروں، تجزیوں اور مضامین کو تجویز کیا جائے گا۔یہ بلکل ایسے ہی ہے، جیسے اس وقت ٹوئٹر کی ٹائم لائن پر دیگر افراد کو فالو کرنے کے لیے تجویز پیش کی جاتی ہے۔کمپنی کے مطابق ٹوئٹر کے ماہرین اس منصوبے پر کئی عرصے سے کام کر رہے ہیں اور اسے صارفین کی دلچپسی کو نظر میں رکھ کر پیش کیا جا رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4