گوگل کا کروم پر ایڈ بلاک فیچر متعارف کرانے پر غور

گوگل کا کروم پر ایڈ بلاک فیچر متعارف کرانے پر غور
گوگل کا کروم پر ایڈ بلاک فیچر متعارف کرانے پر غور

  

سان فرانسسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)اطلاعات ہیں کہ انٹرنیٹ کی دنیا میں دیوتا کی حیثیت رکھنے والا گوگل اپنے انٹرنیٹ براؤزر کروم پر اشتہارات کو بلاک کرنے کا فیچر متعارف کرانے کا سوچ رہا ہے۔مگر سوال یہ ہے کہ گوگل ایسا کیوں کرے گا؟گوگل سے منسلک افراد کے مطابق اگرچہ ادارے نے کروم پر ایڈ بلاک کا فیچر متعارف کرانے کا ارادہ کیا ہے، مگر تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ کمپنی کب تک یہ فیچر متعارف کروائی گی۔خیال کیا جا رہا ہے کہ شاید گوگل آنے والے چند ہفتوں میں کروم پر ایڈ بلاک فیچر متعارف کرانے کا اعلان کرے، مگر یہ بھی ممکن ہے کہ گوگل اس فیچر کے بجائے کچھ اور فیچر متعارف کرائے۔گوگل نے زیادہ سے زیادہ صارفین تک رسائی کے لیے آٹو ویڈیو پلے سمیت پاپ اَپ اور اشتہارات کے دیگر طریقے بھی متعارف کرا رکھے ہیں، جو مختلف سروے کے مطابق صارفین میں غیر مقبول ہیں۔ایک اندازے کے مطابق گوگل کروم پر اشتہارات کو بلاک کرنے والے سافٹ ویئرز اور آلات کی فروخت میں اضافہ ہوا، صرف امریکا میں ایڈ بلاک سافٹ ویئر کی کمائی میں 26 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔انٹرنیٹ پر براہ راست اشتہارات کو بلاک کرنے والی کچھ کمپنیز کو گوگل کی جانب سے رقم کی ادائیگی بھی کی جاتی ہے تاکہ وہ ایسے سافٹ ویئر تیار نہ کریں جس سے گوگل کے اشتہارات بلاک ہوسکیں، مگر پھر گوگل خود ہی کیوں ایسا فیچر متعارف کرانے کا سوچ رہا ہے؟

Back to Co

مزید : میٹروپولیٹن 4