فیصل آباد، ن لیگ کی ریلی میں تصادم عابد شیر علی نے بھاگ کر جان بچائی
فیصل آباد( ما نیٹر نگ ڈیسک) فیصل آباد میں عابد شیر علی کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اظہار تشکر کے لئے ریلی نکالی جس کے دوران لیگی کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا ہے ، تصادم کے دوران عابد شیر علی نے ٹرک سے نیچے چھلانگ لگائی اور گرتے گرتے بچے۔ رہنماء مسلم لیگ(ن) نے کارکنوں کو سمجھانے کی کوشش کی مگر ناکامی کی صورت میں خود جان بچا کر بھاگنے میں عافیت جانی۔