محفوظ مستقبل کا خواب حقیقت میں بدلنے کیلئے نوجوانوں میں کتب بینی کا کلچر فروغ دینا ہوگا ،صدر مملکت

محفوظ مستقبل کا خواب حقیقت میں بدلنے کیلئے نوجوانوں میں کتب بینی کا کلچر ...

اسلام آباد(اے این این )صدرممنون حسین نے ملک کے بانی رہنماؤں کے تصور کے مطابق محفوظ مستقبل کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلئے نوجوان نسل میں کتب بینی کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیا ہے ۔وہ اسلام آباد میں نیشنل بک فاونڈیشن کے زیراہتمام ملک کے سب سے بڑے کتاب میلے سے خطاب کررہے تھے ۔ صدر نے کہاکہ دنیا کو اس وقت کثیرالجہتی چیلنجوں کا سامنا ہے جن میں دہشت گردی اور انتہاپسندی شامل ہے ۔ان چیلنجوں سے صرف سماجی، معاشی، سیاسی اورتاریخی پہلوؤں کو مدنظررکھ کر نمٹا جاسکتا ہے ۔ کتاب میلہ امید، بھائی چارے ہم آہنگی کے پیغام کو پھیلانے میں ایک صحت مند سرگرمی ثا بت ہوگا۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حوالہ دیتے ہوئے صدر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان اس منصوبے کے فعال ہونے کے بعد معاشی استحکام حاصل کرے گا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے قومی تاریخ اور ادبی ورثے کے مشیر عرفان صدیقی نے کہاکہ عدم برداشت ، انتہاپسندی اور دہشت گردی جیسے مسائل سے نمٹنے کیلئے اس قسم کی صحت مند سرگرمیاں ناگزیر ہیں۔

صدر ممنون

مزید : علاقائی