وزیراعظم کو 2ججز نے مجرم 3نے ملزم قرار دیا استعفی انکاقد بڑھائے گا چودھری شہباز

وزیراعظم کو 2ججز نے مجرم 3نے ملزم قرار دیا استعفی انکاقد بڑھائے گا چودھری ...

 جدہ (محمد اکرم اسد) سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین نے کہا ہے سپریم کورٹ کے فیصلہ نے نکھار پیدا کر دیا ہے جس میں وزیراعظم نواز شریف کو 2ججوں نے مجرم جبکہ 3 نے ملزم قرار دیا ہے ، اسلئے اخلاقی طور پر میاں صاحب کو مستعفیٰ ہوجانا چاہیے تاکہ جے آئی ٹی شفاف طریقے سے ہو سکے کیونکہ اس سے مستقل تاثر جائیگا کہ حکومت جے آئی ٹی پر اثر انداز ہو رہی ہے جبکہ مستعفی ہونے سے وزیر اعظم کا قد کاٹھ مزید بڈھ جائیگا،گزشتہ روز پاناما کیس کے فیصلہ پر پاکستان سے بات چیت کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا سپریم کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف اور انکے بچوں کو مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہو نے کا فیصلہ دیا ہے جس سے یہ ثابت ہو تا ہے کہ انکادامن صاف نہیں، جے آئی ٹی کے سامنے وہی پیش ہوتے ہیں جو ملزم ہوں، نواز شریف اور انکے خا ند ا ن کو اب ان سوالات کا جواب دینا ہو گا وہ ان کیلئے کافی مشکل کا باعث ہونگے۔ وزیراعظم نواز شریف اپنا وقت پورا کر چکے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ وقت کی نذاکت کو سمجھیں اور فیصلے کو تسلیم کر لیں،جے آئی ٹی کریمنل افراد سے تحقیقات کیلئے تشکیل دی جاتی ہے جو منی لانڈرنگ، بدعنوانی اور دیگر اس قسم کے جرائم میں ملوث ہوتے ہیں، حقیقت حال کا میاں برادران کو احساس ہی نہیں ہورہا بلکہ انہوں نے حقیقت سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلہ سے لوگوں کا خوف ختم اور سیاسی جماعتیں اکٹھی ہو رہی ہیں جبکہ حالات اب تیزی سے تبدیل ہونگے ، امید ہے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم عوامی امنگوں پر پورا اترے گی اور بغیر کسی دباؤ کے اپنا کام کرئے گی۔ مسلم لیگ ن والوں کو خوشیاں نہیں منانی چاہیے بلکہ فیصلہ کو سمجھنا چاہیے ۔

چوہدری شہباز

مزید : صفحہ آخر