حکمران لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، خرم نواز

حکمران لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، خرم نواز

لاہور( آن لائن) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ بدترین لوڈشیڈنگ سے صنعتکار ،تاجر، عوام سمیت ہر طبقہ فکر بری طرح متاثر ہورہا ہے۔ بجلی کی غیر علانیہ بندش سے کاروباری مراکز بنداور مزدوروں کے گھروں میں فاقے ہیں۔ لوڈشیڈنگ کا جن بے قابوہو چکا ہے ،حکمران لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام وہ چکے ہیں۔ 2018میں بجلی بحران پر قابو پانے کے دعوؤں پر تاجر برادری، صنعتکاروں اور عوام کو کوئی اعتبار نہیں۔ قرضے لے کر عیاشی کے منصوبوں پر خرچ کرنے والے حکمرانوں نے بچے بچے کا بال قرضے میں جکڑ دیا ہے۔ زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم طبقات کو کھربوں روپے سے بننے والی سڑکوں اور پلوں سے کوئی سروکار نہیں۔ کبھی 6 ماہ اور کبھی دو سال میں بجلی بحران پر قابو پانے والے حکمرانوں کے دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں۔ مہنگائی ،بیروزگار ی میں اضافہ جبکہ تعلیم ،صحت اور پینے کے صاف پانی جیسی ضروریات سے عوام محروم ہیں۔ عوام حکمرانوں سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔ وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں عوامی تاجر اتحاد کے رہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔ تاجر رہنماؤں میں حاجی محمد اسحاق، منصور بلال، الطاف رندھاوا، حافظ غلام فرید، میاں طاہر، محبوب عالم، حفیظ خان، حاجی عبدالخالق، عمر خان ، طارق الطاف، چودھری افضل گجر، شیخ آفتاب، شیخ عامر رفیع و دیگر شامل تھے۔

مزید : صفحہ آخر