پنجاب فوڈ اتھارٹی کے آن لائن لائسنسنگ نظام کے اجراء کی تیاری مکمل

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے آن لائن لائسنسنگ نظام کے اجراء کی تیاری مکمل

لاہور (کامرس رپورٹر ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے آن لائن لائسنسنگ نظام کے اجراء کی تیاری مکمل کر لی گئی ۔اس سلسلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ایم ایم عالم روڈ پر ای لائسنسنگ نظام کی چیکنگ کے لیے فرضی مشقیں کیں اور ای لائسنسنگ نظام کے تحت مختلف دوکانداروں کی درخواستیں بھر کرنظام کو چیک کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور کی تمام ٹیموں نے ایڈیشنل ڈایریکٹر جنرل لائسنسنگ اینڈ ریسورس شاہد ملک کی سربراہی میں مشقیں کیں ۔ فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے ہوٹلوں اور ریستورانوں سے آن لائن سسٹم پر لائسنس کی درخواستیں بھی وصول کیں۔ اے ڈی جی لائسنس اینڈ ریسورس شاہد ملک نے بتایا کہ اس نظام سے نا صرف لائسنس لیا جا سکے گا بلکہ پہلے سے موجود لائسنسوں کی تجدید بھی آن لائن کروائی جا سکے گی۔ ان مشقوں کا مقصد سسٹم کی کارکردگی اور استعداد کار کو عملی طور پر چیک کرنا تھا۔ عوام کو کسی بھی پریشانی سے بچانے کے لیے نظام کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی ہے تا کہ سسٹم کو لاگو کرنے کے بعد کسی بھی قسم کے تعظل اور پریشانی سے بچا جا سکے۔ آن لائن لائسنسنگ نظام کی کارکردگی تسلی بخش پائی گئی ہے۔یہ نطام کل سے باقاعدہ طور پر گوجرانوالہ میں کا م شروع کر دے گا۔

مزید : صفحہ آخر