جہاں انصاف ختم ہوجائے وہ معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں ،چوہدری سرور
لاہور( آن لائن) تحر یک انصاف کے مر کزی راہنما وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ جہاں انصاف ختم ہوجائے وہ معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں ‘ ہمارا مشن ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی ہے ‘ملک میں ظلم ‘ناانصافی کا خاتمہ کرکے امیر اور غر یب کیلئے ایک جیسا انصاف ہونا چاہیے ورنہ معاشر ے میں بگاڑ پیدا ہوگا ‘تحر یک انصاف نے قوم کو سیاسی شعور دیا ہے اور اب اس ملک میں تبدیلی کو دنیا کی کوئی نہیں روک سکتی ‘عمران خان کی قیادت تحر یک انصاف قوم کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کر یں ۔ وہ تحر یک انصاف کے مر کزی رکن فیصل عمران گوندل کی رہا ئش گاہ پر کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر فیصل عمران گوندل اور تحر یک انصاف کے مر کزی رکن وسیم چوہدری سمیت دیگر بھی موجود تھے