خیبر پی کے :چینی حکومت کیساتھ ممکنہ معاہدے کے پیش نظرگدھوں کی قیمتوں میں اضافہ‘بڑی تعداد میں خرید و فروخت شروع

خیبر پی کے :چینی حکومت کیساتھ ممکنہ معاہدے کے پیش نظرگدھوں کی قیمتوں میں ...

پشاور( آن لائن )خیبر پی کے میں گدھوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور سرمایہ کاروں نے گدھوں میں سرمایہ کاری شروع کر دی گئی ہے ۔ صوبے میں گدھوں کا سب سے بڑا مارکیٹ جنوبی اضلاع ، پشاور ڈویژن ، مردان ڈویژن ہے ۔ گدھوں کے چین کو ایکسپورٹ کے اعلانات کے بعد صوبے میں گدھوں کے کاروبار کرنے والے افراد نے بڑی تعداد میں گدھوں کی خرید و فروخت شروع کردی ۔ بٹ خشت سمیت دیگر مقامات پر گدھوں کے استعمال ہو رہے ہیں تاہم چینی حکومت کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے پیش نظر قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں افزائش نسل کے حوالے سے گدھوں کا سٹاک کیاجا رہا ہے ۔ پشاور سمیت صوبے میں گدھوں کے 80بڑے خریداری موجود ہیں ۔معیاری گدھے کی قیمت پچاس ہزار روپے سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک ہے ۔

گدھے/قیمتیں

مزید : صفحہ آخر