لاہور: ’’گونواز گو‘‘ کے نعرے لگانیوالے چار طلبا گرفتار‘وزاعظم کی ہدایت پر رہائی کا حکم

لاہور: ’’گونواز گو‘‘ کے نعرے لگانیوالے چار طلبا گرفتار‘وزاعظم کی ہدایت ...

لاہور( این این آئی228مانیٹرنگ ڈیسک)ریلوے اسٹیڈیم میں 62ویں انٹر نل ڈویژنل اتھلیکٹس چمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں’’ گو نواز گو‘‘ کے نعرے لگ گئے ،پولیس نے چار طلبہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ۔ بعد ازاں وزیر اعظم کی ہدایت پر زیر حراست لیے گئے چاروں طلبہ کھلاڑیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ریلوے اسٹیڈیم میں اتھلیکٹس چمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی خواجہ سعد رفیق جیسے ہی اپنا خطاب ختم کرکے روانہ ہوئے توسٹیڈیم میں موجود کچھ طلبہ نے گو نواز گو کے نعرے لگانے شروع کر دئیے اور انہیں دیکھتے ہوئے دوسرے طلبہ نے بھی نعرے بازی شروع کر دی ۔ اس موقع پر پولیس کے جوان اسٹیڈیم کے اسٹینڈز پر پہنچ گئے جہاں ان کی طلبہ سے تلخ کلامی ہوئی ۔ بتایا گیا ہے کہ جن طلبہ کو حراست میں لیا گیا ان کا تعلق کراچی سے ہے اور ان کی ساتھی طالبات پولیس کی کارروائی پر زارو قطار رونا شروع ہو گئیں ۔ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی تقریر کے دوران کوئی مداخلت نہیں ہوئی۔ریلوے ایتھلیٹکس چمپئن شپ ایک غیر سیاسی تقریب تھی جسے سازش کا نشانہ بنایا گیا۔خواجہ سعد رفیق نے سیاسی سوالوں کے جواب دینے سے انکار کر دیا تھا۔ ہماری درخواست ہے کہ تحریک انصاف غیر سیاسی ایونٹس کو سیاسی نہ بنائے۔ریلوے سکولوں کے طالب علم ہمارے بچے ہیں انہیں کیسے گرفتار کیا جا سکتا ہے؟گرفتاریوں کے حوالے سے منفی اور جھوٹا پروپیگنڈہ نہ کیا جائے۔دوسری جانب نجی چینل کی جانب سے معاملے پر جب آواز اٹھائی گئی تو وزیر اعظم نواز شریف نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے گرفتار طلبہ کی رہائی کی ہدایات جاری کر دیں۔

طلباء گرفتار

مزید : کراچی صفحہ اول