نواز شریف نے ’’گالی گلوچ بریگیڈ‘‘کو نہ روکا تو چھانگا مانگا ،مری کی داستانیں سامنے لائیں گے :پیپلز پارٹی

نواز شریف نے ’’گالی گلوچ بریگیڈ‘‘کو نہ روکا تو چھانگا مانگا ،مری کی ...

اسلام آباد(آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اگر نوازشریف نے گالی گلوچ بریگیڈ کو نہ روکا اور ذاتی حملے جاری رکھے تو ہم بھی پریس کانفرنس کرکے چھانگا مانگا ، مری اور اس کے خاندان کے تمام کرتوت عوام کے سامنے لائیں گے،نوازشریف کو سپریم کورٹ نے جھوٹ اور کرپشن کی سند دی ہے‘ اس لعنت سے نوازشریف چھٹکارہ نہیں پا سکتے۔ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ اور سینیٹر سعید غنی نے میڈیا پر وزیر مملکت عابد شیر علی کی جانب سے فیصل آباد میں پیپلزپارٹی کو تنقید کا نشانہ بنا نے کے ردعمل میں کیا ۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اگر نوازشریف ماضی کے اپنے کرتوت سننا چاہتے ہیں تو پھر ہمیں بتائیں ہم بھی چھانگا مانگا مری کی داستانیں پریس کانفرنس میں آکر پیش کریں گے اگر ایان علی کا نام لیا جاتا ہے تو ہم سے بھی کسی کا خاندان چھپا ہوا نہیں ہے ۔ پانامہ میں پیپلزپارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتیں مطالبہ کررہی ہیں کہ وزیراعظم استعفیٰ پیش کریں لیکن پیپلزپارٹی کے جائز مطالبے پر مسلم لیگ (ن) کو تکلیف ہے ، عابد شیر علی کس کا ظرف کیا ہے ، کے بارے میں ہمیں نہ بتائیں بلکہ اپنے گریبان میں جھانکیں ۔سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ نوازشریف کو سپریم کورٹ نے جھوٹ اور کرپشن کی ڈگری دی ہے اس لعنت سے عابد شیرعلی چھٹکارہ نہیں پاسکتے یہ ان پر اللہ کی مار پڑی ہے۔ عابد شیر علی جیسے لوگوں کو پیپلزپارٹی سنجیدہ نہیں لیتی اگر عابد شیر علی نے عزیر بلوچ کا نام جے آئی ٹی کے حوالے سے لیا ہے تو وزیراعظم نوازشریف کیلئے بھی جے آئی ٹی بن گئی ہے ۔ آصف زرداری ملک کے وہ واحد سیاستدان ہیں جنہوں نے تمام جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا اور پھر ان مقدمات میں بری ہوئے ۔ ماضی میں پیپلزپارٹی نے کبھی بھی پیسے دے کر سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کی۔

پیپلزپارٹی

مزید : کراچی صفحہ اول