جہلم ،زائرین کی وین کو حادثہ ،ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق،10زخمی

جہلم ،زائرین کی وین کو حادثہ ،ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق،10زخمی

جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر) زائرین کی وین کو حادثہ ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق 10 زخمی اور5 کی حالت تشویشناک ٹوبہ سے 19 افراد مرد خواتین اور بچے پیر دا کھارا دربار پر حاضری کے لیے جا رہے تھے موٹروے انٹر چینج للہ کے قریب لوکل روٹ پر وین ٹائر پھٹنے کے نتیجہ میں بے قابو ہو کر پل سے نیچے گر گئی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنڈدادنخان کے علاقہ ٹوبہ سے غلام مصطفی ہائی ایس مسافر وین خریدنے کی خوشی میں گھر والوں اور خاندان کے 19مرد و خواتین اور بچوں کے ساتھ پیر دا کھارا دربار پر حاضری کے لیے جا رہا تھا کہ للہ موٹر وے انٹرچینج کے قریب لوکل روٹ پر وین کا ٹائر پھٹ گیا تیز رفتاری کے بعد وین بے قابو ہو کر پل سے نیچے گر گئی جس کے نتیجہ میں تین افراد موقع پر جبکہ دو ہسپتال جاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے جبکہ دس افراد شدید زخمی ہوئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتالوں للہ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادنخان منتقل کیا جاں بحق ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں اور سب کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہیں ۔

مزید : کراچی صفحہ اول